انٹرٹینمنٹ

غیرملکی خاتون سیاح کیساتھ زیادتی پر پورے بھارت کو شرم آنی چاہیے : بھارتی گلوکارہ

 اگر تمام بھارتی اس وقت فخر کرتے ہیں جب چند بھارتی تمغہ جیتتے ہیں توغیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر پورے بھارت کو شرم آنی چاہیے

بھارتی گلوکارہ چنمئی سری پدا نے ریاست جھاڑ کھنڈ میں غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ چمنئی سری پدا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر تمام بھارتی اس وقت فخر کر سکتے ہیں جب ‘چند’ بھارتی اولمپک تمغہ جیتتے ہیں تو تمام بھارتیوں کو اس وقت بھی شرم آنی چاہیے جب ‘چند’ بھارتی مرد کسی غیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے بھی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ہسپانوی خاتون کے لیے گہرے دُکھ کا اظہار کیا تھا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ یکم مارچ جمعے کی رات جھاڑ کھنڈ کے ایک سنسان علاقے میں اپنے عارضی خیمے میں رات گزارنے کے لیے قیام کرنے والے ہسپانوی جوڑے پر 7 افراد نے حملہ کرکے خواتین کو زیادتی اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close