انٹرٹینمنٹ
شادی کرنے کے بعد اور بھی گلیمرس ہوئی یہ مشہور اداکارہ
بالی ووڈ کی مشہور رکول پریت سنگھ نے حال ہی میں اداکار جیکی بھگنانی سے شادی کی ہے ۔ اداکارہ شادی کے بعد سے اپنے فیشن اسٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں ۔ اداکارہ نے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ کافی اسٹائلش اور گلیمرس لگ رہی ہیں ۔
اداکارہ رکول پریت سنگھ تصاویر میں کسی اپسرہ سے کم نہیں لگ رہی ہیں ۔ ان کا لک فینس کو دیوانہ بنا رہا ہے ۔
نئی تصاویر میں رکول پریت سنگھ بلیک شارٹس، وہائٹ شرٹ اور شیمری جیکٹ میں قہر ڈھاتی نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ کا لک کافی وائرل ہورہا ہے ۔
رکول پریت نے اپنے لک کو ریڈ اینڈ بلیک ہائی ہیلس، ہینڈ بیگ، رنگس اور ایئررنگس کے ساتھ مکمل کیا ہے ۔
رکول پریت نے ایک سے بڑھ کر ایک انداز میں فوٹوشوٹ کروایا ہے، جنہیں دیکھ کر فینس ہوش کھو بیٹھے ہیں ۔
رکول پریت سنگھ نے تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا : کل رات کچھ اس طرح گزری اور ایک بلیک ہارٹ ایموجی بھی شیئر کیا ہے ۔
رکول پریت کی تصاویر انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہی ہے اور ان کے چاہنے والے اداکارہ کی دل کھول کر تعریف کرتے نظر آرہے ہیں ۔