انٹرٹینمنٹ

زارا نور عباس شوبز کی دنیا سے عارضی دوری اختیار کررہی ہیں

اداکارہ زارا نور عباس نے اداکاری کی دُنیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

زارا نور عباس نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کم از کم ایک سال کے لیے عارضی طور پر اسکرین سے دور رہوں گی، اس دوران فیملی کو وقت دوں گی۔

اُنہوں نے اپنی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، جن لوگوں کو میری اداکاری کی صلاحیتوں پر شک ہے وہ میرا کام دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اُن کے شوہر اسد صدیقی بہت جلد اپنے پہلے بچے کو دُنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں، اسی وجہ سے وہ شوبز کی دنیا سے عارضی دوری اختیار کررہی ہیں۔

زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی، اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، اُن کی پہلی شادی 2014 میں ہوئی تھی لیکن سال 2017 کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

اسد صدیقی اداکار عدنان صدیقی کے بھانجے ہیں جو بہت سے ڈراموں کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا چکے ہیں جبکہ زارا نور عباس اداکارہ اسما عباس کی بیٹی اور بشریٰ انصاری کی بھانجی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close