انٹرٹینمنٹ

کترینہ نے فٹنس ٹرینر بن کر عالیہ کی درگت بنا ڈالی

ممبئی: کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں اسی وجہ سے جب وہ عالیہ بھٹ کی تھوڑی دیر کے لیے ٹرینر بنی تو جیسے عالیہ کی شامت ہی آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف، کرینہ کپور، ملائکہ اروڑا اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فٹنس ٹرینر یاسمین کراچی والا کی شاگرد اور ان ہی کے فٹنس سینٹر میں ورزش کرتی ہیں۔ دیگر لوگوں کی طرح یہ ایک دوسرے کو فٹنس ٹپس بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی  صورت حال اُس وقت پیش آئی جب کترینہ اور عالیہ ایک ہی وقت فٹنس سینٹر پہنچیں لیکن یاسمین کراچی والا موجود نہیں تھیں۔ٹرینر کی غیر موجودگی میں کترینہ نا صرف عالیہ کی استاد بن گئیں بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی وڈیو بھی اپ لوڈ کردی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کی ہدایات پر عالیہ بھٹ وزن اُٹھاکر آدھی اٹھک بیٹھک (اسکواٹ) کررہی ہیں، کترینہ کیف ان کی  حوصلہ افزائی کے ساتھ اٹھک بیٹھک کی گنتی بھی گن رہی ہیں اور مزید 300 بار اٹھک بیٹھک کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close