ٹک ٹاکر حریم شاہ کا برطانوی سیاست میں سرگرم ہونے کا اعلان
پاکستانی عوام مجھے جلد برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے
ٹک ٹاکر و اداکارہ حریم شاہ نے پاکستانی سیاست سے تنگ آکر برطانوی سیاست میں سرگرم ہونے کا اعلان کردیا۔
حریم شاہ کا بتانا ہے کہ برطانیہ کی تین بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک کا انتخاب کرلیا، پارٹی کا نام بھی جلد بتادوں گی، سیاسی جماعت میں شمولیت کی درخواست خود اس پارٹی نے کی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئیر رہنما نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ الیکشن میں مجھے پارلیمانی انتخاب لڑنے کیلئے ٹکٹ دیا جائے گا، پاکستانی عوام مجھے جلد برطانوی پارلیمنٹ کا حصہ بنتے ہوئے دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقام مجھے اس لئے ملا کہ میرا نام گوگل میں سرچ کئے جانے والی شخصیات میں نمایاں ہے، برطانوی سیاسی جماعتوں کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو نوجوان اور فعال ہوں۔
حریم شاہ نے کہا کہ ٹک ٹاک نے مجھے فیم دیا اور گوگل سرچنگ میں بھی میں میرا نام اوپر آیا، کچھ برسوں میں ایکشن جیت کر برطانوی پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کے عوام کیلئے آواز بلند کروں گی۔
حریم شاہ نے کہا کہ انسانی حقوق کا کام بھی عبادت سمجھ کر شروع کردیا ہے۔