انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کی بیٹی کی ڈیبیو فلم تاخیر کا شکار

ممبئی: بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’’کیدارناتھ‘‘ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ سارہ علی خان اپنے والد سیف علی خان کی خواہش کے خلاف جاتے ہوئے بالی ووڈ میں فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے ذریعے قدم رکھ رہی ہیں تاہم ان کی یہ فلم تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ کی کہانی بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں 2013 میں آئے ایک سیلاب کے گرد گھومتی ہے، جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے، اس لئے فلم کے متعدد سین ایسے بھی ہیں جس میں لوگوں کو سیلاب میں گھرا دکھایا جائے گا لیکن فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار ان مناظر کو اتر اکھنڈ میں نہیں بلکہ ممبئی میں ہی فلمانا چاہتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں سیلاب کے مناظر کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بالکل اسی مقام جیسا سیٹ بنایا جارہا ہے جس کے لیے زیادہ وقت درکار ہے لہذا سارا علی خان کی ڈیبیو فلم دیکھنے کے لیے مداحوں کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close