میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا : راشا تھڈانی
سوشل میڈیا ایک ایسی چیز ہے جو یا تو آپ کا بہترین دوست یا پھر بدترین دشمن ہو سکتا ہے
بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا تھڈانی نے کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران راشا کا کہنا تھا کہ میرے لیے سوشل میڈیا صرف تفریح کا سامان ہے جس میں میں اس بات کا اظہار کر سکوں جو میں ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ایک ایسی چیز ہے جو یا تو آپ کا بہترین دوست یا پھر بدترین دشمن ہو سکتا ہے، یہ آپ کےلیے سب سے زیادہ حوصلہ افزا یا پھر حوصلہ شکن ہوسکتا ہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کبھی سوشل میڈیا ٹرولز اور منفی چیزوں سے پریشان ہوئی ہیں؟ تو اس پر انہوں دلچسپ جواب دیا کہ میں اس تناظر میں تھوڑی مضبوط ہوں، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ٹرول کیا گیا ہے۔
راشا تھڈانی کا کہنا تھا کہ میں اس قول پر چلتی ہوں کہ اگر آپ کا دن 100 فیصد اچھا ہے اور اس میں کوئی 3 فیصد برا اثر ہو تو باقی 97 فیصد کو متاثر نہ ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہوں، اگر ٹرولنگ وغیرہ ہوتی بھی ہے تو تھوڑا برا لگتا ہے، لیکن میں بھول کر آگے بڑھ جاتی ہوں۔