خواتین کو مردوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے، سوناکشی
ایک تقریب کے دوران سوناکشی کا کہنا تھا ’آج کی خواتین اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں اور یہ تبدیلی صرف شوبز میں ہی نہیں ہر شعبہ میں ہونی چاہیے‘۔
سوناکشی کا مزید کہنا تھا ’چاہے کھیل کا میدان ہو، بزنس ہو، اداکاری ہو یا کوئی اور شعبہ خواتین کو ہر جگہ مردوں کے برابر معاوضہ ملنا چاہیے کیوں کہ یہ ان کا حق ہے‘
سوناکشی کا شوبز میں موجود اداکاراؤں کے کم معاوضے کے حوالے سے کہنا تھا ’مجھے امید ہے یہ فرق بہت جلد ختم ہوگا، عزت اور شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ نہیں دیکھا جاتا کہ آپ مرد ہیں یا عورت، اگر شوبز میں مجھے اب کوئی فرق نظر آتا ہے تو وہ صرف معاوضہ دینے میں فرق ہے جو اب بھی موجود ہے‘۔
سوناکشی کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ابھی مزید بہتری کی ضرورت ہے، آج کل لوگ بہت کچھ جانتے ہیں اور وہ ان افراد کی شکر گزار ہیں جو خواتین کے حقوق کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور ان کو بااختیار بنانے کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔