انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر بابر اعظم کے مداحوں کو جواب دیا

جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں! لیکن میری جان چھوڑ دیں۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے تنقید سے تنگ آنے کے بعد بابر اعظم کے مداحوں سے اپیل کردی۔

نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انہوں نے کچھ روز قبل مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے تاہم ان کے ایک سوال کے جواب نے بابر اعظم کے مداحوں کو ناراض کر دیا۔

اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بابر اعظم سے شادی کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی۔

اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر تنقید کرنا شروع کردی۔

جس کے بعد اب اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بابر اعظم کے مداحوں کے لیے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

نارش جہانگیر نے لکھا کہ’جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں! لیکن میری جان چھوڑ دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close