پاکستانی ماڈلز بہت معاضہ طلب کرتی ہیں : ماریہ بی
معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی ماڈلز کے معاوضے کا بھانڈا پھوڑ دیا
پاکستان کی مشہور و معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستانی اور بین الاقوامی ماڈلز کے معاوضے کے بارے میں دلچسپ تفصیلات شیئر کردیں۔
ماریہ بی نے حافظ احمد کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے پاکستانی ماڈلز کے معاوضے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
ماریہ بی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ماڈلز کم اور سستے بجٹ میں کام کرتی ہیں۔ پاکستانی ماڈلز بہت معاضہ طلب کرتی ہیں کیونکہ یہ فیلڈ پاکستانی ماڈلز کے لیے مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کے شعبے میں لڑکیاں بہت کم ہیں، والدین عموماً اپنی بیٹیوں کو فیشن انڈسٹری میں آنے کی اجازت نہیں دیتے۔
ماریہ بی نے اعتراف کیا کہ یہ انڈسٹری واقعی اچھی نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محدود انتخاب کی وجہ سے ماڈلز زیادہ چارج کرتی ہیں، کچھ خوبصورت اور بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والی پاکستانی ماڈلز بھی بھاری رقم وصول کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر ہم بین الاقوامی ماڈلز کو دیکھتے ہیں تو وہ ایک دن کے حساب سے پیسے چارج کرتی ہیں، ہم انہیں ایک دن میں پہننے کے لیے سو کپڑے دے سکتے ہیں اور وہ روزانہ تقریباً پانچ سو ڈالر کا مطالبہ کرتی ہیں جو کوئی بڑی رقم نہیں ہے۔
اسی لحاظ سے اگر پاکستانی ماڈلز کا موازنہ کیا جائے تو وہ زیادہ پیسے وصول کرتی ہیں۔