انٹرٹینمنٹ

ڈنر پارٹی میں ایسے لک میں پہنچ گئی اداکارہ کیارا اڈوانی، دیکھتے ہی رہ گئے سبھی

کیارا اڈوانی نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ باربی ڈول کی طرح نظر آرہی ہیں۔ یہ تصاویر کانز فلم فیسٹیول کی ہیں، جہاں اداکارہ نے ‘ویمن ان سنیما گالا ڈنر’ میں شرکت کی۔ انہوں نے پارٹی میں ڈیزائنر پربل گرونگ کی ڈریس پہنی تھی ۔

کیارا اڈوانی کو کانز فلم فیسٹیول میں ‘ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن’ کے ویمن ان سنیما گالا ڈنر میں شرکت کا موقع ملا۔ بالی ووڈ اداکارہ نے ڈنر میں ڈیزائنر پربل گرونگ کی ڈیزائن کردہ ڈریس پہنی پہن رکھی تھی، جس میں وہ بالکل باربی ڈول کی طرح لگ رہی تھیں۔

News18 Urdu

کیارا نے اتوار 19 مئی کی صبح انسٹاگرام پر اپنے ہوٹل کے کمرے سے کئی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں کیارا نیک پیس پہننے کی کوشش کرتی نظر آرہی ہیں، جب کہ ان کا میک اپ آرٹسٹ ان کے لک کو حتمی شکل دیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

News18 Urdu

کیارا کی ایک اور تصویر میں ڈریس کا اسٹائلسٹ ان کیڈریس کے پنک بو کو ٹھیک کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ ان کے علاوہ ایک تصویر میں وہ خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ لفٹ کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

News18 Urdu

اپنے لک کو ڈی کوڈ کرتے ہوئے کیارا نے آف شورڈر پنک اور بلیک فش ٹیل گاؤن پہن رکھا تھا۔ اس گاؤن کے پیچھے ایک بڑا سا پنک بو جڑا ہوا تھا۔ خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے سیاہ جالی والے دستانے پہن کھے تھے۔

News18 Urdu

کیارا نے اپنے بالوں کو اسٹائلش لک دیا اور بہت ہلکا میک اپ کیا۔ اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ‘ایک یادگار رات۔

News18 Urdu

اس تقریب میں کیارا اڈوانی کے علاوہ ایشوریہ رائے، دیپیکا پڈوکون، سارا علی خان سمیت کئی بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close