سمندر کنارے اداکارہ مونی رائے نے دکھائی ایسی ادائیں، فینس کے اڑ گئے ہوش
مونی رائے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی زندگی کے خاص لمحات کی جھلک اپنے مداحوں کو دکھاتی رہتی ہیں۔ مونی رائے نے اب اپنی چھٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں وہ ساحل سمندر پر زندگی کا بھرپور لطف اٹھاتی نظر آ رہی ہیں۔
مونی رائے گرمیوں میں سمندر کنارے چھٹیوں کا لطف اٹھا رہی ہیں، جس کی کئی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ لوگ اداکارہ کے کول لک کے دیوانے ہو رہے ہیں۔
اداکارہ نے اتوار 26 مئی کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ہی جگہ سے دو پوسٹس شیئر کیں۔ تصاویر میں انہیں بالی کے ساحل کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر میں مونی رائےاپنا چہرہ چھپا کر کیمرے کی طرف اپنی ہتھیلی دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ وہ نیلے رنگ کی بکنی میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے بکنی کے اوپر ہلکے نیلے رنگ کی پرنٹ شدہ ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔
اداکارہ کی قریبی دوست دیشا پٹانی نے ان کی پوسٹ پر لکھا: ‘بہت پیاری’۔ دیگر تصویروں میں مونی رائے بیک لیس ڈیٹیلس کے ساتھ شاندار لال اسٹریپ لیس ڈریس پنی ہوئی ہیں ۔
اداکارہ کو حال ہی میں سیریز ‘شو ٹائم’ میں دیکھا گیا تھا۔ اس سیریز نے بالی ووڈ اور پروڈکشن ہاؤسز کی دنیا کو گہرائی سے دکھایا ہے۔ اس نے ہندی فلم انڈسٹری کی پردے کے پیچھے کی جدوجہد اور آف کیمرہ لڑائیوں کے بارے میں بتایا ۔
مونی رائےجلد ہی فلم ’دی ورجن ٹری‘ میں نظر آئیں گی۔ انہوں نے کئی ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔ وہ ناگن کے کردار سے گھر گھر میں مقبول ہوگئی تھیں۔
تادیں کہ اداکارہ مونی رائےکبھی اپنے روایتی لک، کبھی گلیمرس انداز تو کبھی بولڈ انداز سے دھمال مچاتی رہتی ہیں ۔