انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت
مجھے ابھی محبت کی تلاش ہے
سابق ٹینس اسٹار و شوبز سیلیبرٹی ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی دوسری محبت ڈھونڈنی ہے، ابھی مجھے محبت کی تلاش ہے۔
بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ٗ”کپل شرما شو” میں شو کے میزبان نے ثانیہ مرزا کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے آپ سے ایک مرتبہ کہا تھا کہ آپ پر فلم بنی تو آپ کی محبت کا کردار وہ ادا کریں گے۔ ثانیہ مرزا نے اس پر جواب دیا کہ ابھی مجھے محبت ڈھونڈنا ہے اور مجھے محبت کی تلاش ہے۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ہے۔ شعیب ملک نے 2024 میں اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی جبکہ ثانیہ مرزا کی فیملی نے دونوں کی طلاق کی تصدیق کر دی تھی۔