انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو اپنی ڈیبیو پنجابی فلم فلاپ ہونے سے ذرا بھی فرق نہیں پڑا

جنت مرزا میں ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں تھا کیونکہ ٹک ٹاک پر اُن کے کروڑوں فالوورز تھے تو وہ اسی میں خوش تھیں

سید نور نے کہا کہ جنت مرزا کو اپنی ٹک ٹاک شہرت کی وجہ سے بالکل بھی دُکھ نہیں ہوا کہ اُن کی ڈیبیو فلاپ ہوگئی ہے۔

فلمساز سید نور نے  کہا کہ جنت مرزا میں ہیروئن بننے کا جذبہ نہیں تھا کیونکہ ٹک ٹاک پر اُن کے کروڑوں فالوورز تھے تو وہ اسی میں خوش تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے جنت کے والدین سے کہہ دیا تھا کہ یہ میری بیٹی کی طرح ہیں تو آپ بالکل بےفکر ہوجائیں، فلم میں کوئی بھی ایسا بولڈ سین نہیں ہوگا جس سے آپ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے لہٰذا میں نے بڑے دھیان سے یہ فلم بنائی ورنہ فلموں کے لیے اداکاراؤں کو بولڈ ہونا پڑتا ہے۔

فلمساز نے کہا کہ جنت مرزا نے کام اچھا کیا لیکن بات یہ ہے کہ اُن کے فالوورز اُن کی فلم دیکھنے نہیں آئے، کروڑوں فالوورز میں سے اگر لاکھوں بھی فلم دیکھنے آتے تو فلم بہت اچھی چل جاتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

سید نور نے کہا کہ ٹک ٹاک اسٹارز کے فالوورز 10 سے 20 سیکنڈز کی ٹک ٹاک ویڈیوز مفت میں دیکھتے ہیں تو وہ ڈھائی گھنٹے کی فلم دیکھنے کے لیے پیسے کیوں خرچ کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ جنت مرزا شہرت اور کروڑوں فالوورز چاہتی تھیں، اُنہیں وہ مل گئے، وہ اسی سے بہت مطمئن اور خوش ہیں، یہی وجہ ہے کہ جنت کے لیے فلم بہت چھوٹی چیز ہے۔

فلمساز نے مزید کہا کہ ہم نے تو فالوورز کی وجہ سے جنت مرزا کو کاسٹ کیا تھا لیکن افسوس اُن کے فالوورز فلم دیکھنے نہیں آئے۔

واضح رہے کہ سید نور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ سال 2022 میں ریلیز ہوئی تھی، فلم کی میگا کاسٹ میں جنت مرزا، صائمہ نور اور بابر علی شامل تھے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close