انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا ٹرولز کی وجہ سے میری دماغی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا : شرمین سیگل

نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اسٹار شرمین سیگل نے شدید ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں عالم زیب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شرمین سیگل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز کی وجہ سے ان کی دماغی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

شرمین سیگل ویب سیریز کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہے اور ان کی اداکاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگ صرف منفی ہی نہیں بلکہ مثبت باتیں بھی کرتے ہیں اور انہیں علم ہے کہ لوگوں کا ردعمل ہمیشہ مختلف قسم کا ہوتا ہے۔
شرمین سیگل کا کہنا تھا کہ بڑی سی دنیا میں بہت سے لوگوں کی رائے الگ ہوتی ہے اور اب انہوں نے اپنے آپ کو بہتر طور پر سمجھنا شروع کردیا ہے اور وہ اپنی ذہنی صحت پر کافی عرصے سے کام کررہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close