انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

ثانیہ مرزا جَلد محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں : بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

ثانیہ کی طلاق کے 4 ماہ کے بعد اب متعدد بھارتی میڈیا ویب سائٹ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ثانیہ جَلد ہی بھارتی بولر، محمد شامی سے شادی کرنے والی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FitLook ® (@fitlookmagazine)

بھارتی ویب سائٹ ’مسالہ‘ ’ٹائمز ناؤ‘ اور ’زوم‘ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست کو شادی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کی جانب سے سوشل میڈیا کی متعدد پبلیکیشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ جوڑا جَلد شادی کر سکتا ہے۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنے والے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی ہے۔

تاہم ثانیہ اور محمد شامی کی شادی کی افواہیں دو دن سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں مگر تاحال ان دونوں معروف شخصیات کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close