انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا نے اپنی شادی پر والدہ کی 44 سال پرانی ساڑھی پہن کر مثال قائم کردی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے دن پر والدہ کی 44 سال پُرانی ساڑھی پہن کر مثال قائم کردی۔

23 جون کو سوناکشی سنہا کے گھرمیں اُن کی شادی کی چھوٹی سی تقریب معنقد ہوئی،جس میں اداکارہ کے والدین سمیت چند خاص دوستوں نے شرکت کی تھی،تاہم اُن کےدونوں بھائی اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شریک نہیں ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہانے اپنی شادی کی تقریب میں اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جوکہ 44 سال پُرانی ہے، اداکارہ نے ساڑھی کے ساتھ والدہ کی ہی پُرانی ڈائمنڈ جیولری پہنی۔

ظہیر اقبال نےبھی مہنگی شیروانی کے بجائےسفید رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی۔ولیمےمیں سوناکشی سنہانے لال رنگ کی بنارسی کی ساڑھی زیب تن کی جسکی قیمت 79 ہزار 800 بھارتی روپے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close