انٹرٹینمنٹ

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے تاحال شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے تاحال شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ سچ بات تو یہ ہے کہ انہیں تاحال شادی کے لیے پسند کا کوئی مرد ملا ہی نہیں اور انہوں نے اب تک اپنے کیریئر پر ہی توجہ رکھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری میں کیریئر کا آغاز کیا اور کیریئر بنانے پر زیادہ توجہ دی جبکہ آئیڈیل مرد کے حوالے سے بھی انہوں نے اپنے پیمانے بنا رکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی مرد سے تعلقات استوار کرنے یا رشتہ بنانے سے پہلے یہ سوچتی ہیں کہ وہ مہوش حیات ہیں اور انہیں ان کے حساب سے ہی اپنے مطلوبہ شخص سے تعلقات بنانے چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ شخص کو کہیں اپنے دل میں ہی چھپا رکھا ہے لیکن سچ بات یہ ہے کہ انہیں ابھی تک ایسا کوئی شخص نہیں ملا، جس سے وہ شادی کرتیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ ان کے لیے ظاہری خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، ان کے لیے رنگت کی کوئی اہمیت نہیں، البتہ انہیں لمبے لڑکے پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کا مکسچر ہو، اس میں دونوں اداکاروں جیسی خصوصیات ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close