انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبر نادر علی کے پروگرام میں جانے پر اب تک پچھتاوا ہے : متھیرا

 نادر علی کے پروگرامات سے لگتا ہے کہ وہ خواتین کے خلاف ہیں اور شو میں بلا کر انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

نامور ماڈل اور ہوسٹ متھیرا نے کہا ہے کہ انہیں یوٹیوبر نادر علی کے پروگرام میں جانے پر اب تک پچھتاوا ہے۔

ایک تازہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ماڈل نے کہا کہ وہ بہت سے انٹرویوز دے چکی ہیں لیکن نادر علی کے ساتھ انہوں نے خود کو بہت غیر آرام دہ محسوس کیا تھا۔

متھیرا نے کہا کہ ان کے دل میں نادر علی کی بہت عزت تھی لیکن انہوں نے پروگرام میں جس طرح کی حرکتیں کیں وہ بہت پریشان کن تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت سارے انٹرویوز دے چکی ہیں لیکن کسی نے بھی نادر علی کی طرح ان سے بیہودہ اور فحش سوالات نہیں کیے۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ نادر علی کے پروگرامات سے لگتا ہے کہ وہ خواتین کے خلاف ہیں اور شو میں بلا کر انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close