انٹرٹینمنٹ

بھارت میں ایک مذہبی تہوار کے پوسٹر پر میا خلیفہ کی تصویر نے تہلکہ مچادیا

ہورڈنگ کی تصویر وائرل ہونے بعد علاقے میں تہلکہ مچا دیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ہٹا دیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں ایک مذہبی تہوار کے لیے لگائے گئے ہورڈنگ میں فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر نے تہلکہ مچادیا۔

یہ ہورڈنگ ’آدی‘ تہوار کے لیے لگایا گیا تھا، جس میں تمل ناڈو بھر کے مندروں میں دیوی اماں (پاروتی) کی پوجا کی جاتی ہے۔
اس کی تقریبات کا عام طور پر ہر گاؤں میں شاندار اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں اور یہ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے۔

ان عظیم الشان ایونٹس کے ایک حصے کے طور پر کوروویملائی میں ناگتھمن اور سیلیامان مندروں میں ہورڈنگس لگائے گئے تھے۔

ان میں سے ایک ہورڈنگ اس وقت وائرل ہوا جب میا خلیفہ کی تصویر دیوتاؤں کی تصویروں کے ساتھ دکھائی دی۔

سابق بالغ فلم اسٹار کی تصویر کو ایڈٹ کیا گیا تھا تاکہ یہ نظر آئے کہ وہ ’پال کڈم‘ (دودھ کا برتن) اٹھائے ہوئے ہیں، جو تہوار میں روایتی چڑھاوے کا ایک حصہ ہے۔

ہورڈنگ لگانے کے ذمہ دار افراد نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کی اپنی تصویر بھی ہورڈنگ میں ظاہر ہو، اس لیے انہوں نے ہورڈنگ پر اپنے نام آدھار کارڈ کی طرح لکھوائے ہیں۔

ہورڈنگ کی تصویر وائرل ہونے بعد علاقے میں تہلکہ مچا دیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے ہٹا دیا۔

میا خلیفہ پورن انڈسٹری میں کام کرنا چھوڑ چکی ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے لڑکیوں کو پیغام دیا کہ وہ پورن انڈسٹری میں کام نہ کریں اور ایسے تمام لوگوں سے دور رہیں جو انہیں اس قسم کے کام کرنے کے لیے پُرکشش آفر کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close