ایشوریہ رائے سے طلاق پر ابھیشیک بچن کا پہلا ردعمل، دکھائی شادی کی انگوٹھی، کہا: مجھے پتہ ہے کہ لوگ…
ممبئی : ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی طلاق کی خبروں کو لے کر کافی چرچا ہے۔ ان کی طلاق کی افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے سامنے آ رہی ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت تیز ہوئیں جب ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں اکیلی پہنچیں، جب کہ امیتابھ بچن، جیا بچن، ابھیشیک بچن اور شویتا بچن نندا الگ الگ پہنچے۔ اس کے بعد ابھیشیک بچن نے ایک صحافی کی پوسٹ کو لائیک کیا، جس میں طلاق سے متعلق باتیں لکھی گئی تھیں۔ لیکن ایک ڈیپ فیک ویڈیو میں ابھیشیک کو طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
ابھیشیک بچن کا یہ ڈیپ فیک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگیا تھا۔ اسی دوران ابھیشیک بچن پیرس پہنچے اور اولمپکس 2024 سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ اب انہوں نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی شادی شدہ ہیں۔ یعنی ان کا طلاق نہیں ہوا ہے۔ بالی ووڈ یو کے میڈیا کو انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے کہا کہ میں ابھی بھی شادی شدہ ہوں۔
ابھیشیک بچن نے کہا کہ میرے پاس اس سب (طلاق) کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ افسوس کہ پورا معاملہ حد سے باہر ہے۔ میں جانتا ہوں کہ لوگ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ لوگوں کو کچھ کہانیاں فائل کرنی پڑتی ہیں۔ کوئی بات نہیں۔ ہم سلیبریٹیز ہیں، ہم اسے سمجھ سکتے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو وائرل ہوا ہے، وہ پوری طرح سے فرضی ہے ۔
بتا دیں ابھیشیک بچن حال ہی میں پیرس اولمپکس 2024 کے میچ دیکھنے گئے تھے۔ انہوں نے اولمپک میں شرکت کے لیے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی حمایت کی۔ نیرج چوپڑا کے چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد ابھیشیک نے انہیں مبارکباد دی اور گلے لگایا۔ اس کا ویڈیو بھی وائرل ہوا، جسے دیکھ کر ہر کوئی ابھیشیک کے رویے کی تعریف کر رہا ہے۔