انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کریتی سینن نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے بالآخر برطانیہ میں مقیم بزنس مین کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ میڈیا میں شائع ہونے والی ان کے بارے میں غلط اور منفی معلومات سے حیران ہوں، ایسی معلومات میرے خاندان کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

کریتی نے اصرار کیا کہ لوگ کہانیاں پھیلانے سے پہلے حقائق کی تصدیق کرنے کی زحمت نہیں کرتے، لوگوں اپنی رائے حق حاصل ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کسی کیخلاف جس طرح کی چاہیں خبریں پھیلادیں۔

گزشتہ ماہ سے افواہیں گردش کررہیں تھی کہ اداکارہ کو 25 سالہ کبیر بہیا میں اپنے خوابوں کا آدمی ملا تھا جس کے ساتھ اس نے یونان میں اپنی 34ویں سالگرہ منائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close