انٹرٹینمنٹ

بریک اپ کی خبروں کے درمیان پیرس میں کچھ اس طرح گھومتی نظر آئیں اداکارہ ملائیکہ اروڑہ

مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کے بعد اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اولمیکس گیمز دیکھنے کیلئے پیرس پہنچیں، جہاں سے انہوں نے کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ کافی گلیمرس اوتار میں نظر آرہی ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور کے درمیان بریک اپ کی خبریں کافی جم کر گردش کررہی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ پانچ سال کے ریلیشن شپ کے بعد دونوں نے اپنے رشتے کو ختم کردیا ہے ۔

(Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)

وہیں اب ملائیکہ اروڑہ اپنی زندگی میں موو آن کررہی ہیں اور اس مرحلہ سے آگے بڑھ رہی ہیں ۔ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کے بعد ملائیکہ اولمیکس گیمز دیکھنے کیلئے پیرس پہنچیں، جہاں سے انہوں نے کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں وہ کافی گلیمرس اوتار میں نظر آرہی ہیں ۔

(Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)

اداکارہ ملائیکہ اروڑہ تصاویر میں پیرس کی سڑکوں پر گھومتی نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ نے بلیک کلر کا ٹاپ اور پینٹ پہن رکھا ہے، جس میں وہ کافی گلیمرس نظر آرہی ہیں ۔

(Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)

اس تصویر میں ملائیکہ اروڑہ اپنا گلیمرس اوتار دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔ تصویر میں اداکارہ پیچھے مڑ کر پوز دے رہی ہیں ۔

(Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائیکہ اروڑہ لفٹ میں مرر سیلفی لے رہی ہیں ۔ تصویر میں ملائیکہ وہائٹ کلر کے آوٹ فٹ میں کافی بولڈ لگ رہی ہیں ۔

(Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)

اس تصویر میں اداکارہ چیئر پر بیٹھ کر پوز دیتی دکھ رہی ہیں ۔ تصویر میں ملائیکہ کالا چشمہ لگاکر پوز دیتی دکھ رہی ہیں ۔

(Photo: @malaikaaroraofficial/Instagram)

اس تصویر میں ملائیکہ برگر کھاتی نظر آرہی ہیں ۔ ملائیکہ کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔

News18 Urdu

اداکارہ ملائیکہ کی تصاویر کو ان کے چاہنے والے کافی پسند کررہے ہیں اور کمنٹس کرکے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close