انٹرٹینمنٹ

خود کو خوبصورت نہیں سمجھتا، اداکاری چھوڑنا چاہتا ہوں، عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے۔

بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت نہیں سمجھتا کیونکہ بالی ووڈ میں کافی سارے پُرکشش لوگ ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتھک روشن تینوں بہت ہینڈسم ہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ لوگ تو میرے کپڑوں کا مذاق اُڑاتے رہتے ہیں کہ یہ پتا نہیں کیا پہن کر آجاتا ہے۔ اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں اب فلمی دُنیا سے الگ ہونا چاہتا ہوں اور اداکاری چھوڑنا چاہتا ہوں۔

عامر خان کی بات سُن کر ریا چکرورتی نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اس لیے مجھے ابھی جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ کرنا پڑے گا۔ جس پر عامر خان نے مسُکراتے ہوئے پُراعتماد انداز میں کہا کہ چلو، آپ کرواؤ ٹیسٹ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل عامرخان کے بڑے بیٹے جنید خان نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد عامرخان نے انہیں پروڈکشن ہاؤس سنبھالنے کا کہہ دیا ہے کیونکہ وہ اب ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close