اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے بکنی میں ڈھایا قہر
بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ وہ اس وقت مالدیپ میں ہیں ۔ ان کی چھٹیوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ، جن میں وہ سمندر کنارے مستی کرتی نظر آرہی ہیں
پیرس میں چھٹیاں گزارنے کے بعد اب ملائیکہ اروڑہ مالدیپ پہنچ گئی ہیں ۔ 50 سال کی ملائیکہ نے انسٹاگرام پر مالدیپ چھٹیوں کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں الگ الگ انداز میں نظر آرہی ہیں ۔
ملائیکہ اروڑہ نے سمندر کنارے بیٹھ کر مالدیپ کی خوبصورتی اور سکون سے جم کر لطف اٹھایا ۔
اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنے اس ویڈیو کو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا: پیراڈائز، جس کا مطلب ہوتا ہے جنت ۔
داکارہ اس دوران ایک سے بڑھ کر ایک لک میں نظر آئیں ۔ اداکارہ کی پوسٹ پر ایک یوزر نے لکھا: 50 کی عمر میں 25 کی نظر آنے کا غرور ہے ۔
ملائیکہ،اروڑہ کا اسٹائل ہمیشہ ہی لوگوں کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیتا ہے ۔ خواہ ہو کیٹ واک کررہی ہوں یا بیچ پر نظر آرہی ہوں ۔
اداکارہ کی تصاویر کو ان کے چاہنے والے کافی پسند کررہے ہیں اور کمنٹس کرکے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔