پنک شرٹ اور کھلے بٹن…43 سال کی عمر میں اس اداکارہ نے گرائی حسن کی بجلیاں
’کسوٹی زندگی کی‘ میں ’پریرنا‘ کے کردار سے ہر گھر میں ایک خاص پہچان بنانے والی شویتا تیواری سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ آج بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا، جس کے بعد مداح کہہ رہے ہیں- ‘تم حسن پری، تم جان جہاں، تم سب سے حسین ، تم سب سے جواں‘
مبئی : 43 سال کی ہوچکی اداکارہ شویتا تیواری بالی ووڈ سلیبریٹیز کو ٹکر دیتی ہیں۔ 2 بچوں کی ماں کو فینس ’سنتور مام‘ کہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصویروں سے تہلکہ مچانے والی شویتا نے کچھ خاص تصاویر شیئر کی ہیں۔ اب وہ بیڈ روم سے شیئر کی گئی ان تصاویر سے سوشل میڈیا پر مداحوں کا دل جیت رہی ہیں۔ وہ گلابی شرٹ اور شرٹ کے کھلے بٹن کے ساتھ اپنے لک سے لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں۔
’کسوٹی زندگی کی‘ میں ’پریرنا‘ کے کردار سے ہر گھر میں ایک خاص پہچان بنانے والی شویتا تیواری سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ آج بھی انہوں نے کچھ ایسا ہی کیا، جس کے بعد مداح کہہ رہے ہیں- ‘تم حسن پری، تم جان جہاں، تم سب سے حسین ، تم سب سے جواں‘ ۔
شویتا تیواری اکثر سوشل میڈیا پر اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جو منٹوں میں وائرل ہو جاتی ہیں ۔ شویتا تیواری نے پنک شرٹ میں بیڈروم سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ شرٹ کے کچھ بٹن کھلے ہیں لیکن تصویروں میں کوئی فحاشی نہیں ہے۔
وہ بیڈ پر بیٹھی پوز دے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بال کھلے چھوڑ رکھے ہیں۔ انہوں نے کم از کم میک اپ کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا ہے۔ اداکارہ کے اس بولڈ اوتار اور دلکش انداز نے ایک بار پھر مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔
صورتحال یہ ہے کہ مداح بھی ان تصاویر پر تبصرہ کرنے سے خود کو روک نہیں پا رہے ہیں ۔ کئی یوزرس شویتا سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا- ‘نیشنل کرش تو یہی ہے بھائی ‘۔ ایک اور نے لکھا- ‘گارجیس آپ کیا لگ رہی ہیں’ ۔ فینس کمنٹ سیکشن میں فائر اور ہارٹ کے ایموجیز کے ساتھ محبت کی بارش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سارہ علی خان کا چھایا گلیمرس انداز، لائٹ براون ڈریس میں دکھایا ایسا لک، فینس ہوگئے فدا
شویتا تیواری مقبول ڈیلی سوپ کسوٹی زندگی کی میں اداکاری کے بعد گھریلو نام بن گئیں۔ وہ ‘ہم تم اینڈ دیم’، ‘میں ہوں اپراجیتا’، ‘میرے ڈیڈ کی دلہن’، ‘پروارش – کچھ کھٹی کچھ میٹھی’ اور ‘بیگوسرائے’ جیسے شوز کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔
شویتا تیواری کو آخری بار ہدایت کار روہت شیٹی کی ویب سیریز انڈین پولیس فورس میں بطور اداکارہ دیکھا گیا تھا۔ اس سیریز میں انہوں نے اداکار وویک اوبرائے کی بیوی شروتی بخشی کا کردار ادا کیا تھا۔ خبریں ہیں کہ وہ اجے دیوگن کی فلم سنگھم اگین میں بھی نظر آئیں گی۔