انٹرٹینمنٹ

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی لاہور سے گرفتار

پاکستان کے مشہور یو ٹیوبر ڈکی بھائی اوران کی اہلیہ عروب جتوئی کو لاہورپولیس نے گرفتارکرلیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ڈکی بھائی کی اہلیہ پر سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کا الزام تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہتھیار کے ساتھ مواد پوسٹ کیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاون آرگنائز کرائم یونٹ نے اسلحے کی نمائش ہر ڈکی بھائی او عروب کو گرفتار کر لیا تھا ان پر حکومت مخالف نعرے لگانے اور ملک میں جاری بڑے پیمانے پر مظاہروں کی حمایت کرنے کا بھی الزام تھا۔

جوڑے نے اپنی طرف سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد میں معافی نامے کے بعد دونوں یوٹیوبرزکو چھوڑدیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close