انٹرٹینمنٹ

اداکارہ شازیل شوکت نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا

 نوجوان اور خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے شو میں میں اپنی زندگی کاایک بڑا اعلان کیا ہے۔

شازیل شوکت ایک نوجوان اور خوبرو اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ڈراموں سےاپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ شازیل کی اردو بہت کمزور ہے اسی لیےوہ کینیڈا سے واپس آنے کے بعد اپنی اردو کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہیں اور وہ آج کل ٹی وی ڈرامہ سیریل ’وہ ضدی سی‘میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

شازیل نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس کوئی ایسا شخص ہے جسے وہ دنیا میں سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں۔ ان کے درمیان محبت، پیار اور سب سے بڑھ کر عشق کا رشتہ ہے۔وہ جو کوئی بھی ہے شازیل کے بہت قریب ہے۔

شازیل نے بتایا کہ وہ اسے بے بی کہتی ہے اور یہ جوڑا جلد ہی شادی کرنے والا ہے۔ انہوں نے کھلم کھلا اعلان کیا کہ انہیں اپنی من چاہی محبت مل گئی ہے اور انہوں نے پوری دنیا کے سامنے اس کا اظہار ’آئی لویو‘ کہہ کر کردیا۔

شازیل نے یہ بھی بتایا کہ ان کا پیاران کی محبت ہے کیونکہ وہ اپنےاردگرد موجود ہر شخص کا بہت احترام کرتا ہے۔ وہ اپنے عملے اور ماتحتوں سمیت سب کا اسی طرح احترام کرتا ہے جس طرح شازیل سب کا احترام کرتی ہے۔ اس نے پہلے شازیل کو اپنی طرف راغب کیا اور اب وہ اس سے بہت محبت کرتی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close