انٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا نے پہلا کروا چوتھ شاندار انداز میں منایا

اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ اپنا پہلا کروا چوتھ شاندار انداز میں منایا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے اس خاص موقع کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لال ساڑھی اور 13.6 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی BVLGARI منگل سوتر پہنے دکھائی دیں۔

سوناکشی نے اپنے شوہر کے لیے جذباتی پیغام بھی لکھا، “آج اور ہمیشہ تمہاری لمبی عمر کی دعا کرتی ہوں، میرے شوہر ظہیر اقبال۔ میرا BVLGARI منگل سوتر ہماری محبت اور وابستگی کا دائمی نشان ہے۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

سوناکشی نے اس موقع پر لال ساڑھی کے ساتھ سادہ اور روایتی میک اپ کیا، جس میں کالا آئی لائنر، ہلکی گلابی لپسٹک، اور سرخ بندی شامل تھی۔ انہوں نے روایتی انداز میں مانگ میں سندور بھی لگایا۔

سوناکشی کے پہنے ہوئے منگل سوتر کی قیمت 13.6 لاکھ روپے ہے، جو 18 قیراط روز گولڈ، اونکس انسرٹس، اور ہیرے کی خوبصورت ڈیزائننگ سے بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close