انٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکار میکا سنگھ اداکار سلمان خان کے دفاع میں سامنے آگئے

بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اداکار سلمان خان کی حمایت اعلان کردیا ہے۔

ایک کنسرٹ میں فارمنس کے دوران میکا سنگھ نے سلمان خان کے متعلق کہا میں آپ کے لیے حا ضر ہوں۔ گلوکارمیکا سنگھ نے لارنسں بشنوئی گینگ کی دھمکیوں کے باعث سلمان خان کی حمایت کا اظہار کیا ۔ حالیہ ملنے والی دھمکیوں کے بعد سلمان خان نے اب اپنی سیکورٹی بڈھادی۔

گلوکار میکا سنگھ نے اداکار سلمان خان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کی حمایت کا اظہار کیا، سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، گینگ نے این سی پی لیڈر بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، جس کے ساتھ سلمان کا قریبی رشتہ تھا۔
واضح رہے کہ سلمان خان عنقریب اے آر مروگاداس کی فلم سکندر میں نظر آئیں گے، یہ ائندہ سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں رشمیکا مندنا، پراتیک ببر، سنیل شیٹی، کاجل اگروال، ستیہ راج، اور شرمن جوشی جیسے اہم کردار بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close