انٹرٹینمنٹ

لو ہوگیا انکشاف، طلاق کی قیاس آرائیوں کے درمیان ایشوریہ رائے بچن نے دیا بڑا اشارہ!

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن ایک عرصے سے اپنے طلاق کی افواہوں کو لے کر خبروں میں ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے اس معاملے میں ابھیشیک بچن کی ‘دسویں’ کی ساتھی اداکارہ نمرت کور کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔ لیکن اب ایشوریہ رائے کے انسٹاگرام سے ایک بڑا اشارہ ملا ہے جسے دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ ان کی علاحدگی کی خبریں یقیناً جھوٹی ہے۔

ابھیشیک بچن ان دنوں اپنے ایک پرانے انٹرویو کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے اس انٹرویو میں اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے کی کھل کر تعریف کی تھی۔ اسی انٹرویو میں ان کی ساتھی اداکارہ نمرت نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد ایش اور ابھیشیک کے طلاق کی خبریں پھر سے وائرل ہونے لگیں اور لوگوں نے اس کے لیے نمرت کور کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کردیا۔ لیکن ایشوریہ رائے کا انسٹاگرام کچھ اور ہی کہانی کہہ رہا ہے۔

News18 Urdu

ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن بالی ووڈ کے پاور کپلز میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ دونوں کئی جگہوں پر الگ الگ نظر آئے ہیں ۔ طلاق کی خبروں کو لے کر وہ کافی دنوں سے سرخیوں میں ہیں۔ تاہم ان میں سے کسی نے بھی ایسی خبروں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

News18 Urdu

ایشوریہ اور ابھیشیک کے مداح ان کے درمیان طلاق کی خبر سامنے آنے کے بعد کافی مایوس ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگ اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایشوریہ کے انسٹاگرام سے ایک اشارہ ملا جس کے بعد لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

News18 Urdu

جوڑے کے میریج اسٹیٹس کے حوالے سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ طلاق کی ان افواہوں کے درمیان ابھیشیک بچن کا 2022 کا انٹرویو بھی سرخیوں میں رہا، جس میں ان کی ساتھی اداکارہ نے اپنی 15 سال پرانی شادی کے بارے میں بات کی تھی۔ اداکارہ نے کہا تھا کہ 15 سال بہت طویل عرصہ ہوتا ہے۔ اگرچہ بعد میں انہوں نے بھی اسے شاندار بتایا تھا۔

News18 Urdu

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی۔ ان دونوں کی ایک بیٹی آرادھیا بھی ہے۔ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں کہ ابھیشیک بچن نے ایشوریہ رائے بچن کو چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی شادی ٹوٹنے والی ہے۔ لیکن کیا یہ سچ ہے؟ یہ سب کے لیے ایک بڑا سوال ہے۔ لیکن ایشوریہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کچھ اور ہی کہانی بتا رہا ہے۔

News18 Urdu

دراصل ایشوریہ رائے کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 43 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ جبکہ آج بھی وہ صرف ایک شخص کو فالو کرتی ہیں اور وہ ہے ان کے شوہر ابھیشیک بچن۔ ایسے میں ایشوریہ رائے کا اکاؤنٹ صاف کہہ رہا ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔ ایسے میں سبھی کو دونوں کے ردعمل کا انتظار ہے۔

 (Photo: Instagram@aishwaryaraibachchan_arb)

بتادیں کہ ابھیشیک بچن کا نام اس وقت نمرت کور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ دونوں نے فلم ‘دسویں’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close