انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو پھر جان سے مارنے کی دھمکی، فون کرنے والے نے 2 کروڑ روپے کا کردیا مطالبہ

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو منگل کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ منگل کی صبح ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول روم کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا۔ پیغام بھیجنے والے شخص نے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیغام میں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر رقم نہیں دی گئی تو وہ سلمان خان کو جان سے مار دیں گے۔ اس معاملے میں، بی این ایس کی دفعہ 354 (2) اور 308 (4) کے تحت ورلی پولیس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ اسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر بھی موصول ہوئے تھے جس میں سلمان خان سے 5 کروڑ روپے تاؤان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بالی ووڈ اسٹار کو گزشتہ چند ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اداکار کے قریبی ساتھی بابا صدیقی کا اس ماہ قتل کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کے بعد ، سلمان خان کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو تین افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ صدیقی کے قتل کے سلسلے میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر ابھی تک مفرور ہیں۔ صدیقی کے قتل کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ بابا صدیقی کے قتل ملوث ہے۔

سلمان خان بشنوئی گینگ کے نشانے پر ہیں

یاد رہے کہ اس سال اپریل کے آغاز میں باندرہ میں سلمان،خان کے شیشے والے اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے فائرنگ کی تھی۔ ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں شوٹروں کو لارنس بشنوئی گینگ نے کرایہ پر لیا تھا۔ بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر اداکار کے قتل کی سازش کی تھی۔ پولیس نے مزید انکشاف کیا کہ لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان پر اس سے بھی بڑے حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ سلمان خان کی جان کو خطرہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close