انٹرٹینمنٹ

کراچی کے مرد پنجاب کے مردوں سے قدرِ بہتر ہیں : عائشہ طور

کراچی سے زیادہ پنجاب میں پدرشاہی موجود ہے

کراچی جیسا بھی ہے، یہاں بہت سارے مسائل ہیں ، اس کے باوجود یہ شہر بہت اچھا ہے

عائشہ طور پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ایک ذہین اور باصلاحیت میزبان اور اداکارہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے کام سے اپنے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔

عائشہ طورایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھیں ، جس میں انہوں نےپاکستان کے اندر موجود ثقافتی اختلافات کے بارے میں بات کی جس کاانہوں نے پاکستان کے سفر کے دوران تجربہ کیا۔

انہوں نے کلچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مرد خواتین کو باہر جاتے دیکھتے ہیں تو کس طرح ان کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں اور ان دنوں یہ ایک عام واقعہ بنتا جارہاہے۔ لیکن کراچی میں حالات پھر بھی بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں مرد ایک بار آپ کو دیکھیں گے اور پھر وہ اپنا کام کرنا شروع کردیں گے اور وہ آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے۔ لیکن جب آپ پنجاب کی طرف سفر کرتے ہیں تو ہوائی اڈے پر اترتے ہی مرد آپ کو دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور آپ جہاں بھی جاتے ہیں یہ ہوتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ ان کے پاس انفراسٹرکچر، پیسہ، بہتر مواقع اور فوج ہے، اس لیے انہیں زیادہ ترقی پسند ہونا چاہیے تھا لیکن یہ اس کے برعکس ہے۔ کراچی سے زیادہ پنجاب میں پدرشاہی موجود ہے۔

اداکارہ نے میزبان کے سوال کا جواب دیتے کہا کہ کراچی جیسا بھی شہر ہے، یہاں بہت سارے مسائل ہیں، یہاں پانی نہیں ہوتا، یہاں کی سڑکیں خراب ہیں، یہاں رہنے والے یہاں کے نہیں لیکن اس کے باوجود یہ شہر بہت اچھا ہے، کراچی کے مرد دوسروں کی زندگی میں مسائل پیدا نہیں کرنا چاہتے، یہاں لوگوں کے پاس اتنا وقت ہی نہیں۔

عائشہ طور نے کہا کہ کراچی میں زندگی گزارتے وقت بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہاں اگر کبھی راستے میں آپ کی گاڑی خراب ہو جاتی ہے تو کوئی نہ کوئی مرد آپ کی مدد کو تیار ہوتا ہے، آپ کی مدد کے بعد اپنی زندگی میں مصروف ہو جائے گا، تنگ نہیں کرے گا، نہ ہی ان کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ دوسروں کے لیے مسائل پیدا کریں۔

اداکارہ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے شاپنگ مالز کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ باقی شہروں کے شاپنگ مالز کا وہ ماحول نہیں ہوتا جو کراچی کے مالز کا ہوتا ہے، باقی شہروں کے شاپنگ مالز میں جائیں تو بار بار اپنے کپڑے ٹھیک کرنے پڑتے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ کے مطابق پنجاب میں ہر کسی کے پاس اپنی زمین اور اپنا سب کچھ ہونے کے باوجود وہ کراچی کے لوگوں سے سوچ میں پیچھے ہیں جبکہ اتنی سہولتیں پاس ہونے کی وجہ سے وہ یہاں کے مردوں سے سوچ میں آگے ہونے چاہیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close