انٹرٹینمنٹ

’میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں‘، نیا شرما کا چھلکا درد، بتایا شادی کے بغیر کیا مس کررہی ہیں اداکارہ

ٹی وی کی باصلاحیت اداکارہ نیا شرما نے اپنے کریئر میں کئی ہٹ شوز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کام سے نہ صرف لوگوں کے دل جیتے ہیں بلکہ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس سے بھی اپنے مداحوں کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھاتی رہتی ہیں۔

اداکارہ نیا شرما سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی پوسٹس سے سوشل میڈیا پر سنسنی مچادیتی ہیں۔ اب ٹی وی اداکارہ نیا شرما نے اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس اور اپنی شادی کے بارے میں بات کی اور بتایا وہ سنگل ہیں اور خود سے سوال کیا کہ کیا وہ بغیر شادی کے کیا مس رہی ہیں؟

دراصل اداکارہ نیا شرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘انسٹاگرام’ پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا، جہاں ایک یوزر نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کا کوئی بوائے فرینڈ ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ‘نہیں، میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے، تو کیا میں تنہا ہی مر جاؤں گی؟ کوئی مجھ سے پیار نہیں کرتا۔‘‘

اسی سیشن میں کسی اور نے ان سے شادی کی پلاننگ کے بارے میں پوچھا تو اس پر اداکارہ نے کہا: ”سر، میں آپ کو خوش نہیں دکھائی دیتی کیا یا آپ کو برداشت نہیں ہوتا کہ میں اپنی زندگی میں خوش ہوں؟ میری زندگی میں کچھ کمی دکھائی دیتی ہے یا پھر میں اس لیول تک نہیں جا پارہی ہوں … ایسا کیا ہے جو میں شادی کے بغیر مس کررہی ہوں‘‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close