انٹرٹینمنٹ

بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کو قتل کرنے والا شوٹر گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشاف

ممبئی پولیس نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیقی کو قتل کرنے والے ملزم شیو کمار کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے بابا صدیقی قتل کیس کے مرکزی ملزم شیو کمار کو نیپال فرار ہونے کی کوشش کے دوران اترپردیش سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق شیو کمار کو یوپی اسپیشل ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف ) اور ممبئی کرائم برانچ کے مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ملزم شیو کمار نے مرحوم بابا صدیقی پر چھ گولیاں برسائی تھیں جن میں سے تین ان کو لگی تھیں اور ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق بابا صدیقی کے قتل میں کل تین شوٹر ملوث تھے اور سب کو اب گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ شیو کمار اب تک کیس میں گرفتار ہونے والے 23 ویں ملزم بن گئے ہیں اور انہوں نے تفتیش کے دوران لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں شیو کمار نے انکشاف کیا کہ بابا صدیقی کو لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کی ہدایت پر قتل کیا گیا جبکہ حکام کے مطابق لارنس بشنوئی کے بھائی نے بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیق کی تصاویر بھی شوٹروں کے ساتھ شیئر کیں۔

65 سالہ این سی پی رہنما مہاراشٹر میں ایک ممتاز مسلم سیاسی شخصیت تھے جو وزیر محنت، ایف ڈی اے اور وزیر مملکت برائے خوراک اور شہری سپلائی کے عہدوں پر فائز تھے۔

یاد رہے کہ مقتول سیاستدان بابا صدیقی ، سلمان خان سمیت بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ قریبی تعلقات کے لیے جانے جاتے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close