انٹرٹینمنٹ

نازیبا ویڈیوز اور تصاویر میری نہیں بلکہ ایڈیٹڈ ہیں : متھیرا

متھیرا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مختلف نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ یہ وائرل ویڈیوز اور تصاویز میری نہیں بلکہ ایڈیٹڈ ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے متھیرا نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ لوگ جعلی مواد بنانے کے لیے میرے نام اور تصاویر کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ تم شرم کرو اور مجھے اس بکواس سے دور رکھو۔

متھیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ویڈیوز AI کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ ٹیٹوز جو میرے جسم اور انگلیوں پر نظر آتے ہیں، وائرل ویڈیوز میں موجود نہیں ہیں، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ جعلی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close