انٹرٹینمنٹ

ٹِک ٹاکر شاہ تاج کا ایک بار پھر شاداب خان کے ساتھ تعلقات میں رہنے کا دعویٰ

میں شاداب پر فدا تھی وہ میرا کرش تھے یہ بات شاداب بھی جانتے تھے

متھیرا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ تاج ، شاداب خان کیساتھ دوستی کا اعتراف کرتی نظر آرہی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان 6 سے 7 ماہ تک انکے ساتھ تعلقات میں رہے۔

متھیرا کو دیے گئے انٹرویو میں معروف ٹِک ٹاکر شاہ تاج شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ شاداب خان کیساتھ دوستی کا اعتراف کرتی نظر آرہی ہیں۔

شاہ تاج نے بتایا کہ وہ شاداب خان پر فدا تھی وہ میرا کرش تھے اور یہ بات شاداب بھی جانتے تھے، مجھے صرف ان کی وجہ سے کرکٹ اچھی لگتی تھی، میں ان کی اتنی بڑی مداح تھی کہ صرف ان کی خاطر کرکٹ میچز دیکھنے لاہور تک گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں انتہا کی حد تک شاداب خان کو چاہتی تھیں لیکن جب انہوں نے شادی کرلی تو میرا دل ٹوٹ گیا۔
ٹِک ٹاکر نے دعویٰ کیا کہ ہم نے واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی تقریباً 6 سے 7 ماہ تک بات کی، میرے شاداب خان کے درمیان باضابطہ طور پر بات چیت ہوتی تھی، ہم دونوں کے درمیان اچھے روابط تھے لیکن اس باوجود آل راؤنڈر نے مجھے شادی سے متعلق آگاہ نہیں کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close