انٹرٹینمنٹ

ریکھا کے ساتھ کام کرنا خواب کا حقیقت میں بدلنے جیسا تھا: ارچنا پورن سنگھ

بالی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے ریکھا کا ساتھ کام کرنے کو اپنے خواب کی تعبیر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارچنا پورن سنگھ کے لیے لیجنڈری اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب کے حقیقت میں بدلنے جیسا تھا۔ ارچنا نے 1989 کی فلم ’لڑائی‘ میں ریکھا کے ساتھ اداکاری کی تھی، جس کا تذکرہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی نوٹ میں کیا۔

ارچنا نے حال ہی میں ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں ریکھا کے ساتھ اسٹیج پر لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن میں وہ ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ریکھا کی فلم ’ساون بھادوں‘ دیکھی تھی، تب انہیں یہ امید بھی نہیں تھی کہ وہ کبھی ممبئی پہنچ سکیں گی۔

ارچنا نے مزید کہا کہ برسوں بعد ان کا خواب پورا ہوا، جب انہیں فلم ’لڑائی‘ میں ریکھا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ارچنا نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ریکھا نے انہیں اپنے میک اپ روم میں بلایا اور میک اپ کے حوالے سے قیمتی مشورے دیے۔

ارچنا کا کہنا تھا کہ یہ سب ان کیلئے ایک خواب کی تعبیر جیسا تھا کیونکہ وہ یہ خواب دیکھا کرتی تھیں کہ کبھی وہ بھی ریکھا جیسی اسٹار کے ساتھ کام کریں گی مگر قسمت ان پر مہربان ہوئی اور انہیں یہ موقع ملا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close