انٹرٹینمنٹ

سشمیتا اور انکی بیٹیاں میرے لیے میرے خاندان کی طرح ہی ہیں : روہمین شال

سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روہمین شال  اور سشمیتا سین نے تین برس قبل ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں

اس سب کے باوجود دونوں عوامی مقامات پر ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس کے باعث انکے مداحوں کے درمیان دونوں کو لے کر تجسس بھی بڑھ رہا ہے۔
سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روہمین شال کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور انکی بیٹیاں میرے لیے میرے خاندان کی طرح ہی ہیں۔
ایسے میں روہمین شال نے سشمیتا سین اور انکی بیٹیوں سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تینوں میرے لیے میرے اہلِ خانہ کی طرح ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو کے دوران روہمین سے سشمیتا سے مصالحت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جو لوگ میرے بارے میں کہتے اور سوچتے ہیں اس سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنی سچائی کے بارے میں جانتا ہوں اور اپنے آپ سے مخلص ہوں، لہٰذا لوگ جو کہنا چاہتے ہیں وہ انکی مرضی ہے۔ وہ اچھا بولنا چاہتے ہیں، برا بولنا چاہتے ہیں یا جو بھی، اس سب سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔ مجھے جس چیز سے فرق پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ میں اپنے بارے میں کیا سوچتا ہوں۔
روہمین شال نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں جو کچھ کیا میں اس پر قائم ہوں اور میں اس کی عزت کرتا ہوں۔ اگر لوگ یہ سب نہیں دیکھ سکتے تو یہ انکا مسئلہ ہے۔

سشمیتا سین اور انکی بیٹیوں سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے روہمین کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہم لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں۔ چاہے ہم ساتھ نہیں رہیں اور مہینوں بات نہ کریں، لیکن جب بھی ان لوگوں کو میری ضرورت پڑے گی میں وہاں موجود ہوں گا۔ اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close