انٹرٹینمنٹ

ریما خان سے متعلق متنازعہ بیان پر ناصر ادیب نے اداکارہ سے معافی مانگ لی

اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے ، میں معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کے لیے مجھے معاف کردیں

ناصر ادیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں ہاتھ جوڑ کر ریما خان سے معافی مانگی اور کہا کہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ وہ خدا کےلیے مجھے معاف کردیں۔ اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
ناصر ادیب نے مزید کہا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، حالانکہ مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اوراس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔ اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے، اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسی لیے اسے اسکول سے نکال دیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عورت ہیرامنڈی بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ناصر ادیب نے ایک شو میں ریما کے متعلق ریمارکس دیے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہیرامنڈی میں رہائش پذیر اداکارہ ریما خان کو دیکھ کر انہیں مسترد کردیا تھا۔

ناصر ادیب کے اس متنازع بیان پر انھیں شوبز شخصیات سمیت عوام کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اداکارہ سے معافی مانگ لی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close