انٹرٹینمنٹ

رمشا خان کا بولڈ لباس پہننا مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا

معروف اداکارہ رمشا خان بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کی زد میں آگی

رمشا خان کے مداحوں کو رمشا خان کا بولڈ لباس پہننا بالکل پسند نہیں آیا۔ رمشا خان کی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ کو مغربی طرز کا لباس پہنے لندن میں اپنے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ وائرل ویڈیو دیکھ کر ایک لمحے کو تو سوشل میڈیا صارفین کو یہ لگا کہ یہ ویڈیو بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی ہے کیونکہ دونوں اداکاراؤں کی شکلیں ایک دوسرے سے کافی ملتی جلتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MHF Magazine 🇵🇰 (@mhf.magazine)

دوسرے ہی لمحے جب مداحوں کو یہ یقین ہوگیا کہ یہ ویڈیو انوشکا شرما کی نہیں بلکہ رمشا خان کی ہی ہے تو وہ دنگ رہ گئے کیونکہ اس سے پہلے اداکارہ کبھی بھی اس طرح کے مغربی ملبوسات پہنے نظر نہیں آئیں۔

اداکارہ کا یہ بولڈ انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اس لیےمداح اس بولڈ انداز پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close