انجیلینا جولی کو نئے ہمسفر کی تلاش
اداکارہ انجیلینا جولی کا تنہائی سے نبرد آزما ہونے اورایک جیون ساتھی کی تلاش کی خواہش کا اظہار
امریکی اداکارہ انجیلینا جولی کا یہ بیان ان کی نئی فلم ’ماریا‘ کی ریلیز سے قبل سامنے آیا ہے، جو مشہور اوپرا سنگر ماریا کالاس کی زندگی پر مبنی بائیوپک ہے اور وہ بھی اپنی زندگی میں بےحد تنہا ہوتی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں انجیلینا جولی نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور اپنی موجودہ تنہائی کے بارے میں بات کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ فلم ’ماریا‘ کے کس پہلو کو اپنی ذاتی زندگی سے قریب محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتی ہیں، لیکن وہ خود کو اکثر تنہا محسوس کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
انجیلینا جولی نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو فلم کے کردار ماریا کی طرح اکیلا محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائی ہیں کہ اپنی موجودہ صورتحال میں زندگی کو کس طرح گزارنا ہے بس وہ اپنے بچوں کیلئے مضبوط ماں کے طور پر خود کو دیکھتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر فنکار یہی محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایک کھلے ماحول میں موجود ہیں، مگر وہ مکمل طور پر کسی ایک جگہ یا کیفیت میں سیٹل نہیں ہو پاتے، جس کے باعث بعض اوقات وہ عجیب کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔