یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہے؟
یوٹیوب اسٹار جمی ڈونالڈسن جو مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں نے اپنی گرل فرینڈ تھیا بوئسن سے منگنی کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے یکم جنوری کو اپنے لاکھوں فالوورز کے ساتھ یہ دلچسپ خبر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے کرسمس کے دن بوئسن کو پرپوز کیا تھا۔
انسٹا گرام پر مسٹر بیسٹ نے منگنی تقریب کی کچھ خوشگوار تصاویر پوسٹ کیں، جس میں جوڑے کو مسٹر بیسٹ برانڈ کے کرسمس سویٹر میں ملبوس دکھایا گیا ہے، جو اپنے پیاروں سے گھرے ہوئے کرسمس کے درخت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی بوئسن نے سوشل میڈیا پر اپنی جذباتی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے مسٹر بیسٹ کی گود میں بیٹھ کر اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھائی۔
مسٹر بیسٹ، جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور حس مزاح کیلئے جانے جاتے ہیں، انہوں نے ایک دلچسپ ٹچ شامل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اصل تحفہ پیش کرنے سے پہلے شور مچانے کیلئے جان بوجھ کر ایک بڑا ڈبہ گرا یا جس کے اندر انگوٹھی تھی۔