پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر پیا گھر سدھار گئیں
پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر پیا گھر سدھار گئیں،اداکارہ نےنکاح کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔
انسٹاگرام پرتصاویرمیں نیلم منیر کو شوہر کےساتھ دبئی کےمختلف مقامات پرخوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ نےکیپشن میں شادی کی تصدیق کرتےہوئےکہا کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغازکردیا، مداحوں سے دعاؤں میں یادرکھنے کی اپیل ہے۔تاہم اداکارہ نےاپنےشوہر کی تفصیلات اور شناخت ظاہر نہیں کی۔
متعدد سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر کا تعلق دبئی سے ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے نکاح کی تصاویر پر دیگر صارفین کی جانب تنقید بھی کی جارہی ہے،ایک صارف نے لکھا نیلم منیر نے ’حبیبی کم ٹو دبئی‘ کو بہت سنجیدہ طور پر لے لیا ہے۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے نیلم منیر کےشیخ سے شادی کرنے پر تنقید کرتےہوئے سوال کیا ہےکہ ’اداکارہ کس نمبر کی اہلیہ بنی ہیں؟جبکہ ایک اورصارف نے لکھا ہےکہ ’نیلم منیر کے بار بار دبئی جانے کی یہ وجہ تھی، اداکارہ نے لمبا ہاتھ مارا ہے۔‘