انٹرٹینمنٹ
پاک۔انڈیا میچ: شفقت امانت، امیتابھ قومی ترانہ پڑھیں گے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں 19 مارچ کو روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے، یہ میچ ایک طرف جہاں دونوں طرف کے شائقین کرکٹ کے لیے اہمیت کا حامل ہے، وہیں اس کی ایک خاص بات یہ ہوگی کہ میچ کا آغاز دونوں ممالک کی معروف شخصیات اپنے اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھ کر کریں گی۔
میچ کی شروعات معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی اپنے ملک کا قومی ترانہ پڑھ کر کریں گے جبکہ ہندوستان کی جانب سے ان کا قومی ترانہ بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن پڑھیں گے۔
کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی کی بہترین گلوکاری کی وجہ سے ان کا انتخاب تو واضح تھا تاہم ہندوستان کی جانب سے امیتابھ بچن کا انتخاب حیرانی کی بات ہے۔
امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔