انٹرٹینمنٹ

کسی پاکستانی فلم میں کام نہیں کر رہی‘

کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام نہیں کر رہی ہیں۔

گزشتہ سال خبریں تھیں کہ ہدایت کار شعیب منصور نے کرینہ کپور کو ایک فلم کی اسکرپٹ بھیجی ہے اور اداکار اس میں ایک اہم کردار کرنے میں دلچسپی بھی لے رہی ہیں

شعیب منصور کی فلموں ’بول‘ اور ’خدا کے لیے‘ کو پاکستان کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ کرینہ ان کی فلم میں کام کرنے کی حامی دے سکتی تھیں۔

تاہم اداکارہ نے دبئی میں منعقد ایک ایونٹ کے دوران ان تمام قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

 

یہ خبر صحیح نہیں، میں کسی پاکستانی فلم میں کام نہیں کر رہی‘۔

کرینہ کپور اس وقت بولی وڈ فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں

آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی فلم میں ارجن کپور ایک گھریلو شوہر کے کردار میں جب کہ کرینہ ایک کاروباری خاتون بنیں گی۔

کرینہ کا اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کی فلم کا حصہ بننے کی بے حد خوشی ہے جہاں خواتین کا اپنے شوہروں سے زیادہ بلند حوصلہ پیش کیا گیا ہے۔

کرینہ کا کہنا تھا ’خواتین آج دنیا کی رہنمائی کر رہی ہیں، مجھے امید ہے لوگوں کو میری فلم پسند آئے گی‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close