کترینہ کیف سے علیحدگی کے بعد رنبیر کی ایک اور پُراسرار حسینہ ‘کیساتھ تصویر ،حقیقت سامنے آئی تو ہر تو ’ساکت ‘رہ گیا
ممبئی: کچھ عرصے سے کترینہ کیف اور رنیبر کپور علیحدگی کی خبروں کی وجہ سے زبان زد خاص و عام ہیں۔ان افواہوں میں حالیہ اضافہ یہ ہوا ہے کہ کترینہ کیف سے علیحدگی کے بعد رنبیر کپور کی ایک اور پراسرار حسینہ کیساتھ تصویر سامنے آگئی جس پر کافی چہ مگوئیاں ہوئیں تاہم حقیقت سامنے آئی تو ہر کوئی ’ساکت ‘رہ گیا
رنبیر کپور کے ساتھ تصویر والی پراسرار لڑکی کا راز کھل گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر رنیبر کپور کی ایک لڑکی کے ساتھ تصویر وائرل ہونے پر کافی افواہیں زیر گردش تھیں یہاں تک بھی کہا گیا کہ رنبیر اب کترینہ کیف سے ’بریک اپ ‘کے بعد آگے بڑھ چکا ہے ۔
ایڈیٹر آف فلم فیئر جتیش پلائی کے مطابق لڑکی کسی میگزین کی رپورٹر تھی اور یہ صرف ایک ’فین گرل پِک ‘تھی ۔جتیش پلائی نے اس حوالے سے دلچسپ ٹوئیٹ بھی کی کہ’’ ہاہاہاہا! میں اپن ہنسی پر قابو نہیں رکھ پا رہا ،ہماری ایک فلم فیئر رپورٹر نے محض اپنے پسندیدہ اداکارکے ساتھ بطور مداح تصویر کھنچوائی جسے انٹرنیٹ پر پُراسرار خاتون قرار دے دیا گیا‘‘۔
لہذا پُراسرار خاتون کے بارے میں راز کھل جانے کے بعد پُرکشش سٹار کے لاکھوں خواتین مداحوں نے بھی سُکھ کا سانس لیا ہے ۔ اگرچہ رنبیر فلم ’جگا جاسوس‘کے سلسلے میں کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی عسکبندی مکمل کروانے میں مصروف ہیں اور دونوں کا ’فلم سیٹس ‘پر رشتہ مکمل طور پر وفیشنل نوعیت کا ہے ۔