انٹرٹینمنٹ

”ارباز سے طلاق کے ذمہ دار سلمان خان ہیں “ ، ملائیکہ اروڑا کاایسا الزام کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی:”ارباز سے طلاق کے ذمہ دار سلمان خان ہیں “ ، ملائیکہ اروڑا خان نے ایسا الزام لگادیا ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیاہے ۔ ملائیکہ اروڑا حال ہی میں اپنے وکیل ایم ایس وندانا شاہ سے ملی ہیں اور ارباز سے طلاق کی حیران کن وجوہات وکیل کو بتائی ہیں۔

 ملائیکہ کی جانب سے ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ان کا شوہر اور فیملی چاہتے ہیں کہ وہ ایک گھریلو زندگی گزارے ۔حیران کن طور پر طلاق کی ایک اوروجہ یہ سامنے آ ئی ہے کہ سلمان خان کو ملائیکہ کے کام کرنے کا طریقہ ، ان کے دوست اور ان کا فیشن پسند نہیں وہ انہیں اس سے روکتے ہیں۔

ملائیکہ اروڑا خان کی اپنے وکیل وندانا شاہ کو بتائی گئی طلاق کی وجوہات درج ذیل ہیں:۔
1۔ارباز سے طلاق لینا چاہتی ہوں کیونکہ میری شادی مجھے کسی قسم کا معاشی استحکام دینے میں ناکام رہی ۔ جیسے ماں اور بیٹی! آ پ کو یقین نہیں آئے گا کہ ارادھیا بچن نے ایشوریہ رائے کے لئے کیا کیا ہے ۔ 
2۔میرے شوہر اور فیملی چاہتی ہے کہ میں ایک سادہ اور گھریلو زندگی گزاروں جو میں نہیں کر سکتی۔
3۔میں طلاق کے بعد اپنے بیٹے کو اپنے باپ سے ملنے سے کبھی نہیں روکوں گی لیکن میں ہر قیمت پر اپنے بیٹے کی نگہداشت کی ذمہ داری چاہوں گی ۔
دوسری جانب بالی ووڈ ہنگا مہ کی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملائیکہ نے کبھی بھی خان فیملی میں خود کو فیملی کا حصہ نہیں محسوس کیا اسے ہمیشہ اجنبیت کا احساس رہا ۔ خان فیملی کے کچھ قریبی ذرائع نے اس راز سے بھی پردہ اُٹھایا ہے کہ ارباز خان کی فیملی نے ملائیکہ اروڑاکو بطور بہو قبول نہیں کیا تھا ۔ اس حقیقت سے بھی ملائیکہ بے چین رہتی تھی کہ ارباز کی پہلی ترجیح اس کے بھائی اور والدین ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close