انٹرٹینمنٹ

دل کے زخم کا علاج جلد کے سیلز سے

عام طور پر دل کے دورے کے بعد دل اپنے مردہ سیلز کو تبدیل نہیں کرپایا اور مریضوں کے پاس دل کے ٹرانسپلانٹ یا سیل تھیراپی کا ہی آپشن رہ جاتا ہے۔

سیل تھیراپی میں دل کے سیلز کو مریض کے دل میں ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے تاہم زیادہ تر معاملات میں منتقل کیے گئے سیلز پرانے سیلز کے ساتھ درست انداز میں مل نہیں پاتے جس سے مریض کی صحت بہتر ہونے میں کافی زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔

سیل تھیراپی میں دل کے سیلز مختلف قسم کے اسٹیم سیلز کے ذریعے بنائے جاتے ہیں تاہم ان کے دل کے پرانے سیلز کے ساتھ ملنا ان کے معیار سے مشروط ہوتا ہے۔

جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی میں ہونے والی ریسرچ کے محقق ڈاکٹر شنسوکی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی تحقیق کے دوران اس حوالے سے جلد کے سیلز کو ری پروگرام کرکے اس کا استعمال کیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جلد کے سیلز تمام تر ڈیویلپمنٹ کے مراحل سے درست انداز میں گزرے۔

اس وقت اس تھیراپی کے لیے ایک ارب سے زائد سیلز کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اگر یہ پتہ چل جائے کہ کس طرح کے سیلز مریض کے لیے مناسب ہوں گے اس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ مریض کی صحت میں تیزی سے بہتری آئے گی۔

اس ریسرچ کو جنرل سائٹیفک رپورٹس میں شائع کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close