انٹرٹینمنٹ

بیٹی کی شادی پر تاجر کھرب پتی باپ نےایک ارب ڈالر خرچ کر ڈالے

ماسکو: روس میں تیل کی تاجر کھرب پتی اور بااثر سیاسی شخصیت میخائل گستاریف کی بیٹی کی شادی پر ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی جو ایک کھرب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

ماسکو میں ہونے والی اس شادی میں دلہن خدیجہ یوزاخوف کا لباس 25 لاکھ روپے کی غیر معمولی رقم سے بنوایا گیا تھا اور جینیفر لوپیزاور اینرک اگلیسس نامی فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا حالانکہ جینیفر کے انگریزی گانوں کو سمجھنے والے چند لوگ ہی شادی میں موجود تھے۔ تقریب میں دیواروں پر پھول سجائے گئے تھے اور دنیا کے بہترین شیف سے کیک تیار کروایا گیا تھا۔

دلہن کے لباس کا وزن 15 سے 17 کلوگرام تک تھا جس پر قیمتی پتھر جڑے گئے تھے اور اس سے وابستہ ہینڈ بیگ تیار کیا گیا تھا جو نہایت قیمتی تھا۔ یہ لباس پیرس کے سب سے مہنگے آؤٹ لٹ ایلی ساب سے تیار کروایا گیا تھا جس نے اینجلینا جولی کی شادی کا لباس بھی تیار کیا تھا۔

بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ دلہن کو 60 کروڑ پاکستانی روپے کا قیمتی تاج پہنایا گیا تھا جس پر قیمتی ہیرے اور پتھر جڑے تھے۔

شادی کی دلہن کے والد میخائل گستاریف 2 آئل کمپنیوں کے مالک ہیں اور ان کا تعلق انگشتیا سے ہے جہاں بیروزگاری کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور عوام غربت میں گرفتار ہیں۔ انہوں نے 2008 میں ماسکو کی مہنگی سے مہنگی ترین  ہوٹل بھی خرید لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close